Wed, September 16, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا مری کے تعلیمی اداروں کا دورہ، طلبہ سے خوشگوار ملاقات

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا مری کے تعلیمی اداروں کا دورہ، طلبہ سے خوشگوار ملاقات

مری :مری میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور طلبہ کے ساتھ ملاقات کی۔ آرمی پبلک سکول، کونونٹ جیسس اینڈ میری اور پریزنٹیشن کونونٹ کے طلبہ نے اس موقع پر شرکت کی اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے بات چیت کی۔

اس خصوصی نشست میں طلبہ نے اپنے سوالات کیے اور پاک فوج کے بارے میں جاننے کی خواہش کا اظہار کیا۔ طلبہ نے کہا کہ ایسی معلوماتی نشستیں بہت ضروری ہیں کیونکہ نوجوان نسل کو ملک اور افواج سے جوڑنے میں یہ بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دشمن چاہے جتنی بھی کوشش کرے، ہم پاک فوج کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔طلبہ نے کہا، "پاک فوج ہماری طاقت ہے اور ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، دشمنوں کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔"

ٹیگز: