Wed, September 16, 2026

ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن ہے ،عباس عراقچی

ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن ہے ،عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے امریکا کی نیت صاف اور مخلص ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام بالکل پرامن ہے اور اس مسئلے کا حل ایسا ہونا چاہیے جس سے دونوں طرف کے فائدے ہوں۔

عباس عراقچی نے 2015 کے جوہری معاہدے کو سفارتکاری کی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ صرف سنجیدہ مذاکرات ہی اس مسئلے کا متوازن حل نکال سکتے ہیں۔

انہوں نے اسرائیل پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر بلاجواز جنگ مسلط کی گئی ہے، اور ایران اس جنگ کو آگے بڑھانا نہیں چاہتا، مگر اگر دوبارہ جارحیت ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ٹیگز: