Wed, September 16, 2026

والی بال میں پاکستان کا راج برقرار، کاوا چیمپئن شپ کا ٹائٹل تیسری بار جیت لیا

والی بال میں پاکستان کا راج برقرار، کاوا چیمپئن شپ کا ٹائٹل تیسری بار جیت لیا

اسلام آباد: پاکستان والی بال ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کاوا سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ قومی ٹیم نے فائنل میں بنگلا دیش کو 3-0 سے شکست دے کر تیسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

لیاقت جمنازیم اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے ابتدا سے ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور بنگلا دیش کے خلاف مسلسل تین سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے 25-20، 25-16 اور 25-20 کے اسکور سے مقابلہ اپنے نام کیا۔

چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، جبکہ بنگلا دیش نے ازبکستان کو ہرا کر فیصلہ کن مرحلے میں جگہ بنائی۔

قومی ٹیم کی کامیابی پر شائقین نے خوشی کا اظہار کیا، جبکہ کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کے ذریعے پاکستان کو ایک بار پھر خطے کی بہترین والی بال ٹیموں میں شامل ثابت کر دیا۔

ٹیگز: