Thu, September 17, 2026

کوہستان میگا کرپشن سکینڈل: 8 مرکزی ملزمان گرفتار، اربوں روپے کی جائیدادیں ضبط

کوہستان میگا کرپشن سکینڈل: 8 مرکزی ملزمان گرفتار، اربوں روپے کی جائیدادیں ضبط

پشاور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے کوہستان میں 40 ارب روپے کے میگا کرپشن سکینڈل میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے 8 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدگان میں 2 سرکاری افسر، 2 بینکر اور 4 ٹھیکیدار شامل ہیں۔

نیب کے مطابق ملزمان نے جعلی چیکوں کی منظوری، مالی فراڈ اور منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے کی خردبرد کی۔ خاص طور پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر شفیق الرحمان قریشی نے جعلی ترقیاتی منصوبوں کے لیے بجٹ ہیڈ G-10113 کے تحت جعلی ٹریژری چیکز کی منظوری دی۔

تحقیقات کے دوران 73 بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے، تقریباً 5 ارب روپے کی نقد رقم، غیر ملکی کرنسی اور 3 کلوگرام سونا برآمد ہوا۔ اس کے علاوہ 77 لگژری گاڑیاں اور 109 جائیدادیں ضبط کی گئیں جن کی مجموعی مالیت 111 ارب روپے سے زائد ہے۔

نیب کی جانب سے کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: