لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کوہستان میں 40 ارب روپے کے کرپشن سکینڈل کو خیبرپختونخوا حکومت کے لیے ایک شرمناک کلنک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی تبدیلی کا دعویٰ کرنے والا یہ ٹولہ درحقیقت علی بابا اور چالیس چوروں سے کم نہیں۔
عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا میں عوام کا پیسہ اشتہاری مجرموں اور مفروروں کے لیے خرچ کیا جا رہا ہے، جو دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے حکومت کی کرپشن کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔