اسلام آباد :وزیرِاعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور گل پلازہ میں ہونے والے سانحے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیرِاعظم نے متاثرہ افراد اور ریسکیو کارروائیوں میں حکومت کی مکمل مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرے گی اور واقعے کی جامع انکوائری کی جائے گی تاکہ ذمہ داروں کو سخت قانونی کارروائی کے تحت انصاف فراہم کیا جا سکے۔