Wed, September 16, 2026

حماس کو غیر مسلح کرنے کا حصہ نہیں بنیں گے، پاکستان کا غزہ امن عمل پر اپنا دو ٹوک موقف برقرار

حماس کو غیر مسلح کرنے کا حصہ نہیں بنیں گے، پاکستان کا غزہ امن عمل پر اپنا دو ٹوک موقف برقرار

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان غزہ میں پائیدار امن کے لیے ہر سفارتی کوشش کا حصہ بنے گا، لیکن کسی بھی ایسی عسکری یا سیاسی مہم میں شامل نہیں ہوگا جس کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا ہو۔ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر نیویارک میں موجود ہیں، جہاں وہ 'غزہ بورڈ آف پیس' کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پاکستان کا ماننا ہے کہ یہ بورڈ غزہ کے عوام کی انسانی تکالیف کو کم کرنے اور جنگ بندی کی راہ ہموار کرنے میں کلیدی ثابت ہو سکتا ہے۔
 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں فلسطینی مندوب اور مصری و سعودی وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک اور بالمشافہ رابطے کیے ہیں تاکہ غزہ پر مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔وزیراعظم نے ویانا میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ سے ملاقات کر کے پاکستان کے پرامن ایٹمی پروگرام پر بھی بات چیت کی ہے۔
پاکستان نے 8 مسلم ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیل کے مغربی کنارے سے متعلق نئے قانون کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

ٹیگز: