لندن :برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر نے ایک غیر معمولی پریس کانفرنس میں دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ برطانیہ مشرقِ وسطیٰ کے بحران میں کسی بھی فوجی مہم جوئی کا حصہ نہیں بنے گا۔ ان کا یہ بیان برطانوی خارجہ پالیسی میں ایک بڑی اور تاریخی تبدیلی کی نشاندہی کر رہا ہے۔
کیئر سٹارمر نے واضح کیا کہ "ہم برطانیہ کو مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں گھسیٹنے نہیں دیں گے۔ ایران کے ساتھ جنگ ہماری نہیں ہے اور اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ ان کی اولین ذمہ داری برطانیہ کو ایک خود مختار اور محفوظ ملک بنانا ہے۔ وہ کسی صورت برطانوی عوام کو غیر ملکی جنگوں کی آگ میں نہیں جھونکیں گے۔
انہوں نے زور دیا کہ "ہم آنے والی نسلوں کو ایک پُرامن اور محفوظ ملک دینا چاہتے ہیں، موجودہ عالمی صورتحال میں برطانیہ ایک صاف ستھرا اور محفوظ ملک بن کر ابھرے گا۔