Wed, September 16, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی: ملک بھر میں سرد اور خشک موسم کی توقع

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی: ملک بھر میں سرد اور خشک موسم کی توقع

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، اور مری، گلیات اور ان کے اردگرد کے علاقے بھی سرد اور خشک رہیں گے۔

بلوچستان کے بیشتر حصوں میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے، جب کہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقے بھی سرد رہیں گے، اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔

ٹیگز: