کراچی: محکمہ موسمیات نے کل پاکستان کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب کے شمال مشرقی علاقے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، باقی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔پچھلے دنوں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا، تاہم خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں کچھ علاقوں میں بارش ہوئی، جس میں سب سے زیادہ بارش دیر میں 15 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔