پشاور : آج خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن میں مالاکنڈ، دیر اور چترال جیسے بالائی علاقے شامل ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے خیبر لنڈی کوتل اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں بھی محسوس ہوئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 5.7 تھی اور اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش علاقے میں تھا۔