Wed, September 16, 2026

ژوب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ژوب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

بلوچستان: بلوچستان کے ضلع ژوب کے جنوبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں مقامی آبادی میں تشویش اور گھبراہٹ کی کیفیت پیدا ہو گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 20 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے تقریباً 95 کلومیٹر جنوب کی سمت واقع تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم جھٹکوں کے باعث شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور احتیاطی صورتحال اختیار کی۔
 

ٹیگز: