Wed, September 16, 2026

کراچی میں زمین لرز اٹھی، مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی میں زمین لرز اٹھی، مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی: کراچی کے مختلف حصوں میں شام کے وقت زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث کئی شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کراچی کے حدود میں واقع تھا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ زلزلہ شام 6 بج کر ایک منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔

ٹیگز: