اسلام آباد:پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں عوام کو آج بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کو فوری طور پر کراچی پہنچنے اور آئل ریفائنریز کے حکام سے مذاکرات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ آئل ریفائنریز سے مذاکرات کے بعد قیمتوں میں ممکنہ ریلیف سے متعلق مزید پیش رفت متوقع ہے۔
شہباز شریف نے واضح کیا کہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں اور اس سلسلے میں متعلقہ ادارے فوری طور پر اپنا کردار ادا کریں۔