Wed, September 16, 2026

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں محدود اضافہ کرنا حکومت کے لیے ایک مشکل لیکن ضروری اقدام تھا، خواجہ آصف

 پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں محدود اضافہ کرنا حکومت کے لیے ایک مشکل لیکن ضروری اقدام تھا، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عالمی بحران کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں محدود اضافہ کرنا حکومت کے لیے ایک مشکل لیکن ضروری اقدام تھا۔

انہوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ اگر حکومت نے پیشگی منصوبہ بندی اور انتظامات نہ کیے ہوتے تو پٹرول آج 375 روپے فی لٹر تک پہنچ چکا ہوتا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش اور مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال نے عالمی معیشت کو متاثر کیا، جس کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگز: