Wed, September 16, 2026

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اچیوٹ پوٹدار 91 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اچیوٹ پوٹدار 91 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے

ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اچیوٹ پوٹدار اب ہم میں نہیں رہے۔ 91 سال کی عمر میں انہوں نے ممبئی کے اسپتال میں آخری سانس لی۔ طویل عمر اور چند طبی مسائل کے باعث وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔

اچیوٹ پوٹدار کو زیادہ تر لوگ فلم "تھری ایڈیٹس" کے سخت مزاج پروفیسر کے کردار سے جانتے ہیں۔ ان کا ڈائیلاگ "ارے کہنا کیا چاہتے ہو؟" نہ صرف مشہور ہوا بلکہ سوشل میڈیا پر یادگار میمز کا حصہ بھی بن گیا۔

لیکن ان کا فن صرف ایک فلم تک محدود نہیں تھا۔ انہوں نے اپنے طویل کیریئر میں 125 سے زائد فلموں میں کام کیا، جن میں "تیزاب"، "رنگیلا"، "ہم ساتھ ساتھ ہیں"، "دل والے"، "واستو"، اور "پرندہ" جیسی کئی ہٹ فلمیں شامل ہیں۔

اچیوٹ پوٹدار نے ٹی وی ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ "واگلے کی دنیا" اور "بھارت کی کھوج" جیسے مقبول ڈراموں میں ان کے کردار آج بھی لوگوں کو یاد ہیں۔

ان کے انتقال پر فلمی حلقوں اور مداحوں میں گہرا دکھ پایا جاتا ہے۔ وہ ایک سادہ، محنتی اور مخلص فنکار تھے جنہوں نے ہمیشہ اپنی شخصیت سے عزت کمائی۔

ٹیگز: