Wed, September 16, 2026

عالمی شہرت یافتہ امپائر ڈکی برڈ 92 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے

عالمی شہرت یافتہ امپائر ڈکی برڈ 92 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے

لندن : عالمی کرکٹ کے معروف اور معتبر امپائر ہرالڈ "ڈکی" برڈ 92 سال کی عمر میں انگلینڈ میں دنیا سے رخصت ہو  گئے۔ ان کی موت ان کی رہائش گاہ پر پُرسکون انداز میں ہوئی، یارکشائر کاؤنٹی نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

ڈکی برڈ نے امپائرنگ کے میدان میں طویل خدمات انجام دیں، انہوں نے 66 ٹیسٹ اور 69 ایک روزہ میچز میں ذمہ داریاں نبھائیں، جب کہ تین ورلڈ کپ فائنلز میں بھی امپائرنگ کی۔ اپنے منفرد انداز اور غیرجانبدار فیصلوں کے باعث وہ دنیا بھر میں مقبول تھے۔

1956 میں بطور بلے باز کرکٹ کیریئر شروع کرنے والے برڈ نے بعد ازاں امپائرنگ اختیار کی اور 1970 میں انگلینڈ و نیوزی لینڈ کے درمیان اپنا پہلا ٹیسٹ میچ سپروائز کیا۔ فرسٹ کلاس کیریئر میں انہوں نے 93 میچز کھیل کر 3,314 رنز بنائے۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں برطانوی حکومت نے انہیں 1986 میں MBE اور 2012 میں OBE کے اعزازات سے نوازا۔

کرکٹ شائقین اور سابق کھلاڑیوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگز: