Wed, September 16, 2026

عمران خان کے خلاف ہتک عزت دعویٰ: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر پیشی، عدالت کی بجلی بند

عمران خان کے خلاف ہتک عزت دعویٰ: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر پیشی، عدالت کی بجلی بند

لاہور:وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور کی ضلعی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دائر 10 ارب روپے کے ہتک عزت دعوے کی سماعت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی دی۔ سماعت کے دوران عدالت کی بجلی بند ہو گئی جس کے باعث جرح روک دی گئی، تاہم بعد میں سماعت دوبارہ شروع ہوئی۔

وزیراعظم نے عدالت میں حلف لیا اور کہا کہ ’’جو کہوں گا، سچ کہوں گا، غلط بیانی نہیں کروں گا۔‘‘ بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد حسین چوٹیا نے وزیراعظم سے سوالات کیے، جن میں یہ سوال بھی شامل تھا کہ آیا وزیراعظم نے دعوے میں کسی میڈیا ہاؤس کو فریق بنایا ہے؟ جس پر وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ ایسا نہیں کیا گیا۔

عمران خان کے وکیل نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم جان بوجھ کر پروگرام کے نشر ہونے کی جگہ کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم وزیراعظم نے جواب دیا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں۔

سماعت کے دوران کچھ وقت کے لیے جرح رک گئی تھی لیکن پھر دوبارہ شروع ہوئی، جس میں وکیل نے سوالات کی قطار لگائی اور وزیراعظم نے اپنی وضاحت پیش کی۔

ٹیگز: