کراچی :کراچی کی مقامی عدالت میں منشیات کی مبینہ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی، جو عدالتی کارروائی کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئی۔
اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر رضوانہ مغل کی معاونت سے مدعی مقدمہ کا دفعہ 164 کا اعترافی یا اہم معلوماتی بیان بند کمرے میں قلمبند کیا گیا۔ الزمات کی سنگینی اور امن و امان کی وجوہات کے باعث ملزمہ کی جسمانی پیشی کے بجائے ویڈیو لنک کا استعمال کیا گیا، جبکہ مدعی کے بیان کو ان کیمرہ رکھ کر کیس کی رازداری کو برقرار رکھا گیا۔