Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے میں ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے میں ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر نہ صرف فتح حاصل کی بلکہ 15 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل کی پہلی پوزیشن بھی اپنے نام کر لی۔


186 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کوئٹہ کی ٹیم نے آخری گیند پر ہدف مکمل کیا۔ فتح میں سب سے اہم کردار حسن نواز نے ادا کیا جنہوں نے ناقابل شکست 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ خواجہ نافے نے بھی 51 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا۔


ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے 20 اوورز میں 185 رنز اسکور کیے۔ اننگز کے نمایاں بیٹسمین یاسر خان رہے جنہوں نے 45 رنز بنائے، جبکہ دیگر بلے بازوں نے بھی ٹیم کو اچھا مجموعہ فراہم کیا۔


کوئٹہ کی جانب سے عثمان طارق نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا، جبکہ دیگر باؤلرز نے بھی قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

 
 

ٹیگز: