Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 10: آج راولپنڈی میں دو بڑے مقابلے

پی ایس ایل 10: آج راولپنڈی میں دو بڑے مقابلے

راولپنڈی : ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں آج (اتوار) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کو ڈبل ہیڈر دیکھنے کو ملے گا۔
پہلا میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان دوپہر 3:30 بجے کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا مقابلہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان رات 8 بجے ہوگا۔

ٹورنامنٹ کا آخری لیگ میچ کل (19 مئی) اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا۔ اس کے بعد پی ایس ایل کا فیصلہ کن مرحلہ شروع ہوگا، جس میں ایک کوالیفائر،  دو ایلیمینیٹر  اور فائنل میچ شامل ہوں گے۔ یہ اہم میچز 21 سے 25 مئی کے دوران قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

شائقین بڑے جوش و خروش سے ان دلچسپ مقابلوں کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ اس بار چیمپیئن کا تاج کس کے سر سجے گا۔

ٹیگز: