Wed, September 16, 2026

عام آدمی کو گھر کی فراہمی: وزیراعظم کا ہاؤس فنانسنگ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا حکم

عام آدمی کو گھر کی فراہمی: وزیراعظم کا ہاؤس فنانسنگ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ہاؤسنگ سیکٹر کو معیشت کا کلیدی حصہ قرار دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے سستے گھروں کی فراہمی کے عمل کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نجی شعبے کی شراکت داری کے بغیر ہاؤسنگ کی کمی کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، اس لیے ڈویلپرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے۔
وزیراعظم نے اجلاس کے دوران ہاؤسنگ کے شعبے میں انقلابی تبدیلیوں کے لیے درج ذیل نکات پر زور دیا۔  کم لاگت والے رہائشی منصوبوں کے لیے زمین کی فراہمی اور ٹیکسوں میں رعایت پر غور کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کے لیے "سہولت کار" کا کردار ادا کرے گی تاکہ وہ عوامی سہولیات سے لیس سستے گھر تعمیر کر سکیں۔
 رہائشی اسکیموں میں پارکس، اسکول، ہسپتال اور پبلک ٹرانسپورٹ جیسی سہولیات کی فراہمی کو لازمی قرار دیا گیا۔وزیراعظم نے ہاؤس فنانسنگ (گھر کے لیے قرضہ) کے حوالے سے اہم ہدایت دیتے ہوئے کہابینکوں اور مالیاتی اداروں کے ذریعے عام آدمی تک قرضوں کی رسائی کو آسان بنایا جائے۔ وہ لوگ جو اپنی جمع پونجی سے گھر نہیں بنا سکتے، انہیں آسان شرائط اور کم مارک اپ پر قرضے فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہاؤسنگ اسکیموں کے این او سی (NOC) اور دیگر منظوریوں کے عمل کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے آسان بنایا جائے تاکہ سرمایہ کاروں کا وقت ضائع نہ ہو اور عوام کو جلد از جلد چھت میسر آ سکے۔

ٹیگز: