Wed, September 16, 2026

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاشی شراکت داری کے فروغ پر زور، رکاوٹیں دور کرنے کا عزم: اسحاق ڈار

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاشی شراکت داری کے فروغ پر زور، رکاوٹیں دور کرنے کا عزم: اسحاق ڈار

استنبول: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعتماد پر مبنی تعلقات ایک مضبوط اثاثہ ہیں اور دونوں ممالک ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

پاکستان۔ترکیہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدلتے عالمی منظرنامے کے باعث معاشی تعاون کی سمت بھی تبدیل ہو رہی ہے اور موجودہ حالات میں دوطرفہ معاشی شراکت داری کو وسعت دینا ناگزیر ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ جدید سفارتکاری میں معیشت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے، اسی لیے حکومت تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ٹی، توانائی، کان کنی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی۔ ان کے مطابق دنیا میں نئے معاشی اتحاد بن رہے ہیں اور عالمی تجارتی ڈھانچہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کو مشترکہ طور پر آگے بڑھتے ہوئے اپنی عوام کے بہتر اور روشن مستقبل کے لیے اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔

ٹیگز: