کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں عام آدمی کے لیے الیکٹرک بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ طلباء، ورکنگ ویمن اور سرکاری ملازمین کو 30 فیصد سبسڈی دی جائے گی، جبکہ عام شہری آسان اقساط پر بائیکس حاصل کر سکیں گے۔
اجلاس میں سرکاری ملازمین کے لیے جامع ہیلتھ انشورنس سکیم بھی متعارف کرانے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم کی جانب سے بلوچستان میں مواصلاتی اور تعلیمی منصوبوں کے آغاز پر اظہارِ تشکر بھی کیا گیا۔