اسلام آباد: حکومت نے قومی بچت (نیشنل سیونگز) سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی ہے۔
قومی بچت کی جانب سے جاری نئے اعلامیے کے مطابق بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ، پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر سالانہ منافع کی شرح 12.96 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر ماہانہ منافع کی شرح 11.52 فیصد کردی گئی ہے، جس کے تحت ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 960 روپے منافع حاصل ہوگا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر پہلے 6 ماہ کے لیے منافع کی شرح 11.2 فیصد جبکہ دوسرے 6 ماہ کے لیے 12.6 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
قومی بچت اسکیموں میں نئی شرحوں کا اطلاق جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہوگا۔