کراچی:سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی کے ابتدائی آثار اور کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری کے باوجود، مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پالیسی ریٹ کو تبدیل نہیں کیا گیا۔
سٹیٹ بینک نے کہا کہ آئندہ فیصلے موجودہ معاشی اشاریوں اور مہنگائی کے رجحانات کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں گے۔