Wed, September 16, 2026

قومی بچت سکیموں کے سرمایہ کاروں کیلئے بڑی خبر؛ نئے پرافٹ ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری

قومی بچت سکیموں کے سرمایہ کاروں کیلئے بڑی خبر؛ نئے پرافٹ ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:ملک میں قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر سرمایہ کاری کرنے والے شہریوں کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔ حکومت نے پرافٹ ریٹس میں ردوبدل کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ماہانہ منافع کی سہولت فراہم کرنے والے 'ریگولر انکم سرٹیفکیٹس' پر اب سرمایہ کاروں کو 12.24 فیصد کے حساب سے منافع دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی، 'خصوصی بچت اکاؤنٹس' پر منافع کی اوسط شرح 12.4 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب، نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پینشنرز، بیواؤں اور سینئر سٹیزنز کے لیے جاری کردہ 'بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس' پر شرح منافع میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں کیا گیا، اور سرمایہ کاروں کو سابقہ پرافٹ ریٹ کے مطابق ہی 13.20 فیصد منافع ملتا رہے گا۔ معاشی ماہرین کے مطابق، ان شرحوں کا تعین ملکی مالیاتی پالیسی اور مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کے مطابق کیا گیا ہے۔

ٹیگز: