کراچی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں سونے کی قیمت میں آج واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فی تولہ سونا 2,500 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 57 ہزار 600 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,143 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کا نیا نرخ 3 لاکھ 6 ہزار 584 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 25 ڈالر بڑھ کر 3,351 ڈالر پر آ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز (جمعرات) سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی تھی، اور قیمت 3 لاکھ 55 ہزار 100 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
ادھر، چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جو 48 روپے بڑھ کر 4 ہزار 12 روپے فی تولہ ہو گئی۔