کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔ آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت بھی 429 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 62 ہزار 774 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 5 ڈالر بڑھ کر 2,915 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی حالات، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ ہوا ہے۔