سڈنی : آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے ایک بار پھر فلسطینی بچوں اور نہتے شہریوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر زخمی فلسطینی بچوں کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اس ظلم کی شدت پر زور دیا۔
عثمان خواجہ نے کہا کہ یہ مناظر دیکھنا بہت دکھ دینے والا ہے، ایسے حالات میں زندگی گزارنے کا تصور کرنا بھی مشکل ہے۔ انہوں نے یونیسیف کی جانب سے اس صورتحال کو بچوں کے لیے قبرستان قرار دینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دو سال سے بچے مارے جا رہے ہیں، لوگوں کو بھوکا رکھا جا رہا ہے اور ابتدائی طبی سہولیات پر بھی حملے ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانا جاری رکھیں گے اور اگر ہم اس پر خاموش ہو گئے تو سمجھ لیں کہ ہم نے انسانیت کو ہی کھو دیا۔ عثمان خواجہ نے سب سے اپیل کی کہ ہم سب کو انسانیت، مساوات اور ایک بہتر مستقبل کے لیے ہمیشہ آواز بلند کرنی چاہیے۔