سڈنی: فلسطینی بچوں پر جاری ظلم ایک بار پھر آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو خاموش نہ رہنے دیا۔ اپنے دل کو چھو لینے والے پیغام میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں جنگ زدہ فلسطینی بچے زخمی حالت میں نظر آتے ہیں۔
انہوں نے لکھا "اگر ہم نے ظلم کو معمول سمجھ لیا تو ہم مر چکے ہیں۔ یہ بچے اب بھی مارے جا رہے ہیں، بھوکے مر رہے ہیں۔ طبی مراکز پر حملے ہو رہے ہیں۔ آواز اٹھانا بند نہ کریں۔"
عثمان خواجہ نے ہمیشہ انسانیت کے حق میں مؤقف اپنایا ہے اور اُن کا یہ پیغام دنیا بھر میں انسان دوست حلقوں کو جھنجھوڑ رہا ہے۔