Wed, September 16, 2026

صدر زرداری کا گل پلازہ آگ پر دکھ، متاثرین کے لیے فوری امدادی اقدامات کی ہدایت

صدر زرداری کا گل پلازہ آگ پر دکھ، متاثرین کے لیے فوری امدادی اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی شدید آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع ناقابلِ قبول ہے اور لواحقین کے ساتھ مکمل ہمدردی رکھتے ہیں۔ انہوں نے سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ متاثرہ تاجروں اور شہریوں کو فوری اور ہر ممکن امداد فراہم کی جائے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی کمی نہ چھوڑی جائے۔

صدرِ پاکستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے اور جاں بحق افراد کے خاندانوں کو صبر عطا فرمائے۔

دریں اثنا، گل پلازہ میں آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔

ٹیگز: