اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔
وزیر اعظم نے متاثرہ تاجروں اور دیگر افراد کے لیے فوری امداد کی یقین دہانی کرائی اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہونے کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے بھی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے ریسکیو ٹیموں کو مزید تیز اقدامات کرنے اور پھنسے ہوئے افراد کو جلد محفوظ نکالنے کی ہدایت دی ہے۔ حکام کے مطابق ریسکیو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں تاحال جاری ہیں۔