Wed, September 16, 2026

گوگل کا پاکستان کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری کا عزم

گوگل کا پاکستان کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری کا عزم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کردیا۔ تقریب میں گوگل کے نائب صدر ولسن، امریکی ناظم الامور اور وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے نائب صدر ولسن اور ان کی ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ گوگل دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہے اور پاکستان میں گوگل کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان گوگل کے لیے ایک اہم اور خوبصورت نئے سفر کا آغاز ہے۔ گوگل پاکستان میں نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے اور ٹیکنالوجی کے شعبے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

اس موقع پر گوگل کے نائب صدر ولسن نے کہا کہ گوگل پاکستان کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری کا خواہاں ہے۔ پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ اور نوجوانوں کو جدید مواقع فراہم کرنے کے لیے عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ تعاون مزید بڑھائے گی۔

ٹیگز: