Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا کامیاب دورہ؛ لاہور واپسی پر پرتپاک استقبال

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا کامیاب دورہ؛ لاہور واپسی پر پرتپاک استقبال

لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے انتہائی اہم اور کامیاب سہ ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ لاہور ائیرپورٹ پر وفاقی و صوبائی قیادت نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم کے لاہور پہنچنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور سینئر ایڈوائزر پنجاب علی ڈار نے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو کامیاب سفارت کاری پر گلدستے پیش کیے گئے اور مبارکباد دی گئی۔
استقبال کے فوری بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے دوروں کو پاکستان کے معاشی اور تزویراتی مفادات کے لیے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم کو مبارکباد دی۔وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک کی موجودہ داخلی صورتحال اور امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ملاقات میں حالیہ دوروں کے دوران ہونے والی پیش رفت اور ان کے مستقبل میں پڑنے والے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگز: