Wed, September 16, 2026

قطر میں وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال، اہم ملاقاتیں شیڈول

قطر میں وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال، اہم ملاقاتیں شیڈول

دوحہ:وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، جہاں دوحہ ایئرپورٹ پر قطر کے نائب وزیراعظم شیخ سعود بن عبدالرحمان بن حسن بن علی آل ثانی نے ان کا خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ بھی وفد میں شامل ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف قصرِ لوسیل میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے، جہاں وہ سابق امیر قطر مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیر قطر، شاہی خاندان اور قطری عوام سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔

ملاقات میں پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

ٹیگز: