اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے اعلیٰ سطح کے دوروں کے بعد ترکیہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ان دوروں کو پاکستان کے لیے بڑی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے تینوں برادر ممالک کی قیادت کے ساتھ سرمایہ کاری اور علاقائی سکیورٹی پر اہم مشاورت مکمل کر لی ہے۔ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنا فعال سفارتی کردار جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔