Thu, September 17, 2026

یواے ای : شناختی کارڈ کی جگہ چہرے کی شناخت کا نظام متعارف کرانے کی تیاری شروع

یواے ای : شناختی کارڈ کی جگہ چہرے کی شناخت کا نظام متعارف کرانے کی تیاری شروع

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے چہرے کی شناخت (فیشل ریکگنیشن) پر مبنی نیا بائیومیٹرک سسٹم متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یہ نظام مستقبل میں موجودہ شناختی کارڈ یعنی ایمرٹس آئی ڈی کی جگہ لے سکتا ہے۔

اماراتی وزیر عبدالرحمان العویس کے مطابق، یہ جدید نظام مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے کام کرے گا جس میں چہرے کی پہچان اور فنگر پرنٹس دونوں شامل ہوں گے۔ توقع ہے کہ یہ سسٹم اگلے ایک سال میں پورے ملک میں فعال کر دیا جائے گا۔

اس نظام کے تحت امارات کے شہری اور رہائشی صرف اپنا چہرہ اسکین کروانے سے اپنی شناخت ثابت کر سکیں گے، چاہے وہ سرکاری دفتر جا رہے ہوں یا ہوائی اڈے پر سفر کر رہے ہوں۔ اس سے نہ صرف وقت بچے گا بلکہ چیکنگ کا عمل بھی زیادہ محفوظ اور آسان ہو جائے گا۔

ابوظہبی اور دبئی ایئرپورٹس پر یہ نظام جزوی طور پر پہلے ہی فعال ہے۔ خاص طور پر دبئی ایئرپورٹ کا "سمارٹ ٹنل" چند سیکنڈز میں مسافر کی شناخت کر کے امیگریشن مکمل کر دیتا ہے۔

ٹیگز: