Wed, September 16, 2026

واٹس ایپ نے میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کیلئے ’میموری‘ فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی

واٹس ایپ نے میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کیلئے ’میموری‘ فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے اپنے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) چیٹ بوٹ ’’میٹا اے آئی‘‘ میں ایک نیا اور دلچسپ فیچر شامل کرنے کی آزمائش شروع کر دی ہے، جسے ’’میموری‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس فیچر کی بدولت چیٹ بوٹ اب صارف کی پسند اور ہدایات کو یاد رکھ سکے گا، تاکہ آئندہ بات چیت میں انہیں ذہن میں رکھ کر جوابات دیے جا سکیں۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق، یہ فیچر اس وقت صرف چند مخصوص صارفین کے لیے دستیاب ہے، تاہم جلد ہی اسے مزید لوگوں کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

میموری فیچر کے ذریعے صارفین میٹا اے آئی کو یہ بتا سکیں گے کہ انہیں کس قسم کی معلومات یا اندازِ گفتگو پسند ہے۔ جیسے اگر کوئی صارف چاہے کہ اسے مختصر جوابات دیے جائیں، یا کسی خاص زبان میں بات کی جائے، تو وہ یہ ہدایت میموری میں محفوظ کر سکتا ہے۔ اس کے بعد جب بھی وہ چیٹ کرے گا، تو اے آئی انہی ہدایات کے مطابق ردعمل دے گا۔

خاص بات یہ ہے کہ صارف جب چاہے ان ہدایات کو تبدیل یا ڈیلیٹ بھی کر سکتا ہے، یعنی مکمل کنٹرول صارف کے پاس ہوگا۔یہ فیچر نہ صرف بات چیت کو ذاتی نوعیت دے گا بلکہ وقت بھی بچائے گا، کیونکہ بار بار وہی باتیں دہرانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ امکان ہے کہ یہ فیچر 2025 کے دوران تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔

ٹیگز: