Wed, September 16, 2026

پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کا سفر ناکامی کے ساتھ اختتام پذیر

پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کا سفر ناکامی کے ساتھ اختتام پذیر

دبئی :نیوزی لینڈ کی بنگلادیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دینے کے بعد پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کا سفر ختم ہوگیا۔

راولپنڈی کے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو شکست دی اور سیمی فائنل کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی۔ گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنائی ہے، جبکہ پاکستان دونوں میچز میں ناکامی کا شکار ہو گیا۔

پاکستان کا پہلا میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف تھا، جس میں انہیں 60 رنز سے شکست ہوئی۔ اس کے بعد بھارت کے خلاف دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ بھی پاکستان کے لیے مایوس کن ثابت ہوا، جہاں بھارت نے ویرات کوہلی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں اس ناقص کارکردگی پر کرکٹ شائقین اور سابق کرکٹرز نے شدید تنقید کی ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ 2027 کے ورلڈکپ میں بہتر کارکردگی کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلیاں ضروری ہیں۔

یاد رہے کہ 2017 میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ٹیگز: