Wed, September 16, 2026

بھارت کی میزبانی میں ایشیا کپ 2025نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائیگا: بھارتی میڈیا

بھارت کی میزبانی میں ایشیا کپ 2025نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائیگا: بھارتی میڈیا

دہلی : بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایشیا کپ 2025 بھارت کی میزبانی میں ضرور ہوگا، لیکن میچز نیوٹرل وینیو پر یعنی کسی تیسرے ملک میں کھیلے جائیں گے۔ اس حوالے سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو میزبان ملک کے طور پر منتخب کیے جانے کا امکان ہے، جہاں دبئی، شارجہ یا ابوظہبی جیسے شہروں میں مقابلے منعقد ہو سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ ستمبر کے شروع میں، 4 یا 5 تاریخ سے شروع ہو گا۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کم از کم دو میچز متوقع ہیں — پہلا 7 ستمبر کو گروپ اسٹیج میں اور دوسرا 14 ستمبر کو سپر فور مرحلے میں، دونوں میچ دبئی میں ہونے کی توقع ہے۔

ٹورنامنٹ ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا اور فائنل 21 ستمبر کو ہو گا۔ ایونٹ میں کل 6 ٹیمیں حصہ لیں گی: پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلادیش، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات۔

بھارت اور پاکستان کے میچز ہمیشہ سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقابلے ہوتے ہیں، اور دبئی میں ان کا سامنا ایک بار پھر شائقین کو زبردست کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع دے گا۔

ٹیگز: