Thu, September 17, 2026

ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یو اے ای کے میچ کی پوسٹ ہٹا دی

ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یو اے ای کے میچ کی پوسٹ ہٹا دی

دبئی : ایشین کرکٹ کونسل نے آج پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے میچ کی سوشل میڈیا پوسٹ اچانک ہٹا دی ہے۔ پہلے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ جو ٹیم یہ میچ جیتے گی، وہ اگلے مرحلے میں جائے گی اور ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔

دوسری طرف ایشیا کپ میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سخت موقف اختیار کر لیا ہے۔ پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ اس میچ ریفری کو تبدیل کیا جائے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اگر یہ مطالبہ نہ مانا گیا تو پاکستان میچ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔

پی سی بی نے کہا ہے کہ آئی سی سی کی طرف سے کی گئی انکوائری صرف دکھاوے کی تھی اور ان کے تحفظات کو پوری طرح نہیں سنا گیا۔ اس کے بعد پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ جب تک ان کے تمام خدشات دور نہیں کیے جاتے، وہ میچ نہیں کھیلیں گے۔

پاکستان کے اس سخت موقف کے بعد آئی سی سی پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور امکان ہے کہ جلد میچ ریفری کے بارے میں کوئی فیصلہ سامنے آئے گا۔

ٹیگز: