بھارت :بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک مرتبہ پھر ایشیا کپ کے انعقاد میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے اور ایشین کرکٹ کونسل کے آئندہ اجلاس کے مقام کو تبدیل نہ کرنے کی صورت میں 2025 کے ایونٹ کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
بھارتی ذرائع کے مطابق، بی سی سی آئی نے 24 جولائی کو بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کے مقام کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر ان کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا تو وہ ایشیا کپ 2025 میں شرکت نہیں کریں گے۔
اس کے علاوہ، سری لنکا، افغانستان اور عمان کے کرکٹ بورڈز نے بھی اجلاس کے مقام میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔
اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے کہا کہ جن بورڈز کو اجلاس کے مقام پر اعتراض ہے، وہ زوم پر شرکت کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 24 جولائی کو ڈھاکا میں طے ہے، جبکہ ایشیا کپ 2025 کا انعقاد ستمبر میں متوقع ہے۔