Wed, September 16, 2026

بسنت کی تیاریاں مکمل، حفاظتی اقدامات اور پابندیاں نافذ کرنے کا فیصلہ

بسنت کی تیاریاں مکمل، حفاظتی اقدامات اور پابندیاں نافذ کرنے کا فیصلہ

لاہور:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں بسنت کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دھاتی، نائیلون اور کیمیکل ڈور کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی جبکہ پتنگوں اور ڈور پر بار کوڈ لازمی قرار دیا جائے گا تاکہ غیر رجسٹرڈ پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

بسنت والے علاقوں میں موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ ممنوع ہوگا تاکہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ بسنت میلہ دو روز، ہفتہ اور اتوار کو منعقد کیا جائے گا۔

اندرون شہر بسنت کی محدود سرگرمیوں کی سفارشات بھی حکومت کو پیش کر دی گئی ہیں۔ اجلاس میں ثقافتی سرگرمیوں کی آبیاری کے حوالے سے بھی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ بسنت کا تہوار روایتی انداز میں منایا جا سکے۔

ٹیگز: