Wed, September 16, 2026

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، حفاظتی پابندیاں سخت

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، حفاظتی پابندیاں سخت

لاہور: پنجاب حکومت نے بارشوں کی شدید صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈیموں، دریاؤں، تالابوں اور جھیلوں میں تیراکی اور کشتی رانی پر مکمل پابندی ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ گلیوں، سڑکوں اور عوامی مقامات پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے کی ممانعت ہے جبکہ بغیر اجازت کشتی رانی بھی ممنوع ہے۔ یہ پابندیاں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے عائد کی گئی ہیں۔

حکومت پنجاب نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت یہ پابندیاں 30 اگست تک جاری رہیں گی تاکہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔

عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور خطرناک مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

ٹیگز: