Wed, September 16, 2026

بسنت تہوار کی تیاریاں مکمل، عوام کے لیے سیکیورٹی اور فری ٹرانسپورٹ کے اقدامات

بسنت تہوار کی تیاریاں مکمل، عوام کے لیے سیکیورٹی اور فری ٹرانسپورٹ کے اقدامات

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں دنگے اور انتشار کے آثار ختم کر دیے گئے ہیں اور بسنت کے تہوار کو صدیوں کی روایت کے مطابق محفوظ اور خوشیوں بھرا بنایا جائے گا۔ بسنت فیسٹول کے جائزہ اجلاس میں انہوں نے عوام کے لیے تہوار کو خوبصورت انداز میں منانے کے تمام انتظامات مکمل ہونے کی تصدیق کی۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ڈور اور پتنگ کے مقررہ سائز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔ دس لاکھ موٹر سائیکلز کے لیے ڈور سے بچاؤ کے لیے وائر مفت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ ریڈ زون میں بغیر سیفٹی راڈ کے موٹر سائیکل کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بسنت کے دوران عوام کے لیے فری ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی، جس میں 24 روٹس پر 500 بسیں اور رکشے شامل ہیں۔ ڈرون کیمروں اور سیف سٹی سسٹم کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، اور کلینک آن وہیلز، ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کا عملہ مکمل طور پر متحرک رہے گا۔

ٹیگز: