Wed, September 16, 2026

سندھ میں نئے تیل و گیس کے ذخائر دریافت، ماڑی انرجیز کی کامیابی

سندھ میں نئے تیل و گیس کے ذخائر دریافت، ماڑی انرجیز کی کامیابی

ڈھیرکی :سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے ہیں، ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے ماڑی غزیج ایکسپلوریشن ویل سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کنویں کی ابتدائی ٹیسٹنگ کے دوران روزانہ 305 بیرل تیل اور 3 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہوئی ہے، جو توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت ہے۔

ماڑی انرجیز کے منیجنگ ڈائریکٹر فہیم حیدر نے کہا کہ یہ کامیابی ہمارے ماہر سائنسدانوں کی محنت کا نتیجہ ہے اور کمپنی کا ہدف ملک میں گیس کی کم ہوتی پیداوار کو بڑھانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماڑی انرجیز پاکستان کے سب سے بڑے گیس ذخیرے کو سندھ کے شہر ڈھرکی میں چلا رہی ہے اور ملک کی گیس پیداوار میں تقریباً 30 فیصد حصہ رکھتی ہے۔

یہ دریافت ملکی توانائی کے وسائل میں اضافے کی جانب اہم قدم تصور کی جا رہی ہے، جو توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ٹیگز: