Wed, September 16, 2026

کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

کوہاٹ :ملک میں توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت: خیبر پختونخوا کے نشپا بلاک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔

او جی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق براگزئی ایکس ون کنویں سے روزانہ 4,100 بیرل تیل اور 10.5 ملین کیوبک فٹ گیس پیدا ہوگی۔ کنویں کی گہرائی 5,170 میٹر ہے اور ہائیڈروکاربن زون میں 187 میٹر تک تیل و گیس موجود پائی گئی۔

نشپا بلاک میں حصص دار: او جی ڈی سی 65٪، پی پی ایل 30٪، اور جی ایچ پی ایل 5٪ ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ نئی دریافت سے ملکی توانائی کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور مقامی وسائل کے فروغ سے توانائی کی طلب و رسد میں بہتری آئے گی۔

ٹیگز: