Wed, September 16, 2026

پاکستان میں زیرسمندر 23 نئے تیل و گیس ذخائر کی تلاش کی منظوری

پاکستان میں زیرسمندر 23 نئے تیل و گیس ذخائر کی تلاش کی منظوری

کراچی: ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیٹرولیم کنسیشنز نے پاکستان کے سمندری علاقوں میں 23 نئے تیل و گیس ذخائر تلاش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ماڑی انرجیز نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ پاکستان ای اینڈ پی آف شور بِڈ راؤنڈ کے بعد کمپنی نے 18 بلاکس بطور آپریٹر اور 5 بلاکس شراکت داری میں حاصل کیے ہیں۔ زیر سمندر ذخائر کی کھوج کے لیے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی اور ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پرائم گلوبل انرجیز، اورینٹ پیٹرولیم، فاطمہ پیٹرولیم اور یونائیٹڈ انرجی پاکستان بھی منصوبے میں شریک ہوں گے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنسز، پروڈکشن شیئرنگ اور جوائنٹ آپریٹنگ ایگریمنٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

نئے ذخائر کی تلاش مکران اور انڈس بیسن کے 23 بلاکس میں کی جائے گی، جس سے ملک میں توانائی کے شعبے میں ترقی اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

ٹیگز: