Wed, September 16, 2026

کراچی پورٹ پر رورو شپمنٹ کا آغاز، 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد

کراچی پورٹ پر رورو شپمنٹ کا آغاز، 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد

کراچی: پاکستان کی بندرگاہی تاریخ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پہلی مرتبہ رورو شپمنٹ کے ذریعے 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچا دی گئیں۔

ایم وی گرینڈے شنگھائی کراچی پورٹ کے کے جی ٹی ایم ایل ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا، جہاں گاڑیوں کو جدید رورو نظام کے تحت جہاز سے براہ راست اتارا جا رہا ہے۔

رورو نظام کے ذریعے گاڑیوں کی منتقلی کے لیے کرینوں کی ضرورت نہیں پڑتی، بلکہ گاڑیوں کو خود چلا کر جہاز پر لوڈ اور اَن لوڈ کیا جاتا ہے، جس سے وقت، اخراجات اور نقصان کے خدشات میں کمی آتی ہے۔

وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ پہلی رورو ای وی شپمنٹ پاکستان کی بحری تجارت کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید بندرگاہی سہولتوں سے ملکی تجارت کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پورٹ عالمی معیار کی جدید شپنگ خدمات کی فراہمی کی جانب مسلسل پیش رفت کر رہا ہے۔

ٹیگز: